تین طلاق متاثرہ کو6000روپے سالانہ پنشن

0

لکھنئو(ایجنسیاں)یوپی سرکار نے ریاست میں تین طلاق متاثرہ مسلم خواتین اوران ہندو خواتین کو جنہیں ان کے شوہروں نے چھوڑ دیا ہے۔ اگلے سال سے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ متاثرہ کو 6000روپے پنشن دئے جانے کا انتظام ہے۔ سرکار نے اس کی تجویز تیار کرلی ہے۔ اسے کابینہ کی اگلی میٹنگ میں پیش کرے گی۔  ذرائع کا کہنا ہے معاملے کی ایف آئی آر یا فیملی کورٹ میں نان و نفقہ کا مقدمہ ہی اس کی بنیاد بنے گا۔ اس کے لئے سرکار نے ریاست میں تین طلاق سے متاثرہ 5ہزار خواتین کی شناخت کی ہے۔ 
تین طلاق کو جرم قرار دینے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثر خواتین کی مدد کا اعلان کیا تھا۔اس میں کہا گیاتھا کہ جن خواتین کے شوہروں نے انہیں چھوڑ دیا ہے انہیں ہر سال 6000روپے کی امداد دی جائے گی اور یہ امداد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوجاتا۔ یوگی نے آگے یہ بھی کہا تھا ایک شادی کرکے دوسری بیوی رکھنے والے ہندو شوہروں پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS