لاہور ہائی کورٹ:مشرف کی دائرعرضی واپس ، 9 جنوری کو  اگلی سماعت 

    0

    لاہور:سابق فوجی سربراہ  پرویز مشرف کو اس وقت بڑا  دھچکا لگا جب لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت  کے  فیصلے کو چیلنج  کرنے والی عرضی خارج کیا اور کہا کہ موسم
    سرما کی چھٹیوں کے دوران مکمل بینچ  موجود نہیں ہے۔ سابق صدر مشرف کی جانب سے یہ عرضی ایڈووکیٹ خواجہ احمد طارق رحیم اور اظہر صدیقی نے دائر کی تھی ۔ 
    مشرف کی جانب سے  عرضی  جمعہ کو دائر کی گئی تھی اور عدالت نے اسی دن یہ عرضی واپس کر دی ۔ تین ججوں کی مکمل  بینچ  کو حالیہ ایل ایچ سی  کے چیف جسٹس سردار
    محمد شمیم خان نے تشکیل دیا  تھا اور اہم  عرضی پر 9جنوری کو سماعت ہونی ہے ۔
    مشرف کی جانب سے دائر 85 صفحات  پر مشتمل عرضی میں کہا گیا ہے کہ انہیں اپنی دلائل رکھنے کے لئے حاضر ہونے کا موقع نہیں دیا گیا ۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS