دبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حزب اللہ تحریک کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے اس ہفتے انسانی امداد کے ساتھ تین طیارے لبنان اور شام بھیجے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔
وزارت نے کہا کہ طیاروں نے 120 ٹن انسانی امداد پہنچائی جس میں طبی سامان، خوراک، ایمبولینس اور خیمے شامل ہیں، دو طیارے لبنان اور ایک شام بھیجے گئے۔
وزارت کے مطابق، یہ ڈیلیوری ڈبلیو ایچ او ، یونی سیف اور یواین ایچ سی آر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے تعاون سے فراہم کی گئی جس میں دیگر امدادی سامان بھی شامل ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS