بلے بازی کرنا نہیں بھولا ہوں:شکھر دھون

0

نئی دہلی : ہندستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز شکھر دھون اگلے سال سے بین الاقوامی ٹیم میں زوردار واپسی کرنے کے لیےتیار ہیں۔ دھون نے کہا کہ بلاشبہ چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ تقریباَ ایک مہینہ سے بلے بازی نہیں کر پا رہے ہیں ، لیکن دھون نے کہا لہ وہ ابھی بلے بازی کرنا بھولے نہیں ہیں۔
شکھر نے حیدرآباد کے خلاف آج سے شروع ہوئے رنجی ٹرافی مقابلے سے پہلے منگل کو تین الگ الگ سیشنوں میں بلے بازی کی پریکٹس کی۔ خیال رہے کہ شکھر اور دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ایشانت شرما کی دہلی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
شکھر نے کہا کہ جس فارمیٹ سے کھیل کر آگے بڑھا ہوں اسے پھر سے کھیلنے میں اچھا لگتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ نیا سال نزدیک ہے اور یہ میرے لئے نئی شروعات ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS