نئی دہلی(ایجنسی)دہلی کے نریلا انڈسٹریل علاقے میں دو فیکٹریوں میں شدید آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ کے تین فائر فائٹر زخمی ہو گئے ۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے خبر رساں ایجنسی کو کو بتایا’’کہ صبح 4 بجکر 56 منٹ پر نریلا سی بلاک کی فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، اس کے بعد محکمہ فائر
بریگیڈ کی 36 گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ ایل پی جی سلینڈر اور تھینر کے کنٹینر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ یہ دھماکہ دوسری منزل میں واقع ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران تین فائر فائٹر بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS