میں ان کے خلاف احتجاج کررہی ہوں اس لئے مجھے غدار بتایا جارہا ہے: ممتا

    0

    شہریت ترمیمی بل پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کمیشن کی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کے مطالبے پر بی جے پی کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ انہیں کسی سے بھی محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست کے عوام پرامن ماحول میں احتجاج کررہے ہیں مگربی جے پی کے لوگ اس راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
    ممتا بنرجی نے کہا کہ مرشدآدباد میں بی جے پی کے پانچ ممبروں کو گرفتار کیا گیاہے جو مظاہرین کی ساتھ شامل ہوکر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے میں شامل تھے ۔ان پانچوں افراد کے خلاف ساگر دیگھی ریلوے اسٹیشن کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ملک کے ہر ایک شہری سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کرتی ہوں، مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عوا م کی تشویش کا ازالہ کریں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اپنے ملک اور یہاں کے نظام پر فخر ہے ۔میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔مجھے یہ مت بتائیں کہ بی جے پی کیا کہہ رہی ہے۔ مجھے بی جے پی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔چوں کہ میں ان کے خلاف احتجاج کررہی ہوں اس لیے مجھے یہ لوگ غدار لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ مرشدآباد پولس نے بی جے پی کے پانچ کارکنان کو ٹرین پر پتھرا¶ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے یہ لوگ مقامی لوگوں کی شباہت بناکر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ابھیشک سرکار نے کہا کہ وہ بی جے پی رکن ہیں تاہم بی جے پی قیادت نے انکار کیا ہے کہ وہ بی جے پی ممبر نہیں ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی کپڑے سے شناخت کی جاسکتی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS