دہلی کے جنتر منتر پر پولیس بھاری تعداد میں موجود ہے اور ساتھ ہی واٹر کینن بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ یہاں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہی مظاہرہ کرنے کی اجازت تھی ۔ اگر احتجاج پانچ بجے کے بعد بھی جاری رہا تو پولیس زبردستی اس جگہ کو خالی کرائےگی ۔
دوری جانب دہلی پولیس کچھ دیر میں پرانے پولیس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرے گی۔
شہریت قانون کے خلاف ہو رہے پر تشدد احتجاج کے بعد دہلی گیٹ میٹرو اسٹیشن بھی بند کر دیا گیا ہے ۔پورے ملک میں ہو رہے مظاہروں کے دوران ایمس اسپتال نے اپنے طلباء اور افسران کو کسی بھی طرح کا مظاہرہ کرنے سے منع کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS