رام چندر گوہا کو لیا گیا حراست میں، گلبرگہ اور بنگلورو میں متعدد گرفتاریاں

0

نئی دہلی: کرناٹک کے كلبرگہ میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ اس کے باوجود احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پولس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
جب کہ بنگلورو میں مشہور تاریخ داں رام چندر گوہا کو پولیس نے حراست میں  لیا ہے۔ بنگلورو میں تقریباً 30 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آج یہاں مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پولیس نے احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔ یہاں بڑی تعداد میں سڑکوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم  کی بھی خبریں آرہی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS