کشمیر: سردی میں مزید اضافہ

    0

    سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے طابق جہاں گزشتہ روز موسم دن بھر خشک و خوشگوار رہا، رات بھر مطلع صاف رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ نے وادی میں 20 اور 21 دسمبر کو ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
    سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

      گہری دھند کی وجہ سے پروازیں آٹھ دنوں تک معطل رہنے کے بعد معمول اب جاری ہیں۔سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل وحمل جاری ہے۔ تاہم سری نگر۔ لییہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS