طلباء پر پولیس مظالم کے خلاف پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھیں

0

نئی دہلی: جامعہ اور اے ایم یو کی حمایت میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری  پرینکا گاندھی بھی انڈیا گیٹ پر دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں۔ پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے دیگر لیڈران بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ خبر کے مطابق پرینکا گاندھی کا یہ دھرنا تقریباً دو گھنٹوں تک انڈیا گیٹ پر جاری رہے گا۔ دوسری جانب دہلی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس سے بات کرتے ہوئے کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ پورے ملک نے دیکھا کہ کس طرح سے نوجوانوں اور طالب علموں پر حکومت حملہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تشدد پیدا کرنے والا اگر سرکار ہی بن جائے تو عوام کیا کرے گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS