کانگریس کی دہلی میں ’بھارت بچاؤ‘ ریلی

0

نئی دہلی: آج کانگریس کی جانب سے دہلی کے رام لیلا میدان میں ’بھارت بچاؤ‘ ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں کانگریس مرکزی بی جے پی حکومت کے ذریعہ لیے گئے فیصلوں پر بات کرے گی۔ ریلی میں جن اہم پہلوؤں پر بات کی جائے گی ان میں ملک کی خراب معیشت اور شہریت ترمیمی بل اہم ہیں۔ دہلی کانگریس نے ریلی کے لئے زبردست تیاریاں کی ہیں اور پوری دہلی کو کانگریس کے پوسٹروں اور جھنڈوں سے بھر دیا گیا ہے۔ اور صبح سے ہی مختلف علاقوں سے بسیں رام لیلا میدان پہنچ رہی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ بسوں کی بہت زیادہ تعداد کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
دہلی اور ملک کے کئی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ کانگریس کی بھارت بچاؤ ریلی میں شرکت کرنے کے لئے دہلی کے رام لیلا میدان آرہے ہیں ۔ ریلی میں ترجیحی بنیاد پر جس مسئلے کے لیے مرکزی حکومت کو گھیرا جائے گا وہ حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ شہریت ترمیمی بل ہے، لیکن ملک کی گرتی معیشت اور بڑھتی بے روزگاری بھی اہم مسئلے ہیں۔ ریلی کے لئےتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور دوپہر تک کانگریس کے سینئر لیڈران میدان میں پہنچے گے ، ان میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔
رام لیلامیدان کو جانے والے راستوں پر سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں ۔ دہلی کانگریس کے تمام سینئر رہنما کئی دن سے اس ریلی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں ہونے والی تیاریوں میں دہلی کے کیمپین کمیٹی کے چئیرمین کیرتی آزاد نے بھی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS