جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرزور احتجاج 

0

دہلی کے مشہور و معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج شہریت ترمیمی بل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جامعہ میں نماز جمعہ کے بعد نہ صرف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے، بلکہ لڑکیاں بھی زوردار طریقے سے مودی حکومت کے خلاف نعرہ بلند کرتی نظر آئیں۔ جامعہ کے طلبا نے جمعرات کی شام بھی اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شہریت قانون میں مذہب کی بنیاد پر کوئی ترمیم نہ کرے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS