اسرائیل نہ بنتا تو دنیا کا ایک بھی یہودی محفوظ نہِں رہتا: بائیڈن

0

واشنگٹن (یو این آئی): امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صیحونی بننے کے لیے یہودی ہونا ضروری نہیں ،میں ایک صیحونی ہوں۔ جو بائیڈن نے این بی سی چینل کے پروگرام “لیٹ نائٹ ود سیٹھ مائیرز” میں موجودہ حالات سے متعلق اظہار خیال کی۔

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ مستقبل کےلیے ہمارے پاس ایک لائحہ عمل تو ہے مگر وہ کافی مشکل نظر آتا ہےاسرائیل اپنے لیے اور فلسطینیوں کےلیے امن کے مواقعوں کوزیر غور لائے تو بہتر ہوگا،صیحونی بننے کے لیے یہودی ہونا ضروری نہیں لہذا میں بھی ایک صیحونی ہوں، اگر اسرائیل نہ ہوتا تو دنیا میں ایک بھی یہودی محفوظ نہیں رہتا۔

مزید پڑھیں: نم آنکھوں کے ساتھ شفیق الرحمن برق سپردخاک، قریب 60 ہزار لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی

عارضی جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں اسرائیل کی سلامتی اور فلسطینیوں کی آزادی کا ضامن دو ریاستی حل ممکن ہو سکے گا۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر سے غرہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 30 ہزار سے قریب فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS