عالمی یوم انسداد بدعنوانی پر اقوام متحدہ کا اظہار خیال

    0

    آج دنیا میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ نے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی کے دن پر منشیات اور جرائم پر بدعنوانی کے تئیں تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ بدعنوانی عام لوگوں کی روز مرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔ اس دن کا مقصد بدعنوانی کے خلاف لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔ بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے ہر سال 9 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ منشیات اور جرائم آفس (يواین او ڈي سي) کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر یوری فیڈو ٹوو نے اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر کہا’’بدعنوانی لوگوں کی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے‘‘۔
    مسٹر فیڈوٹوو نے کہا کہ بدعنوانی سے عوامی وسائل پر انحصار ختم ہو گیا ہے، جو سماجی معاہدہ سے سمجھوتہ کرتے ہوئے معاشرے کے سب سے نچلی سطح کے لوگوں تک وسائل اور امکانات کو پہنچنے سے روکتا ہے۔انہوں نے کہا عام لوگوں تک وسائل کو پہنچانے میں بدعنوانی ایک اچھی دنیا کو بنانے میں ہماری کوششوں کو ناکام کر رہا ہے۔
    يواین او ڈی سی کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا’’بدعنوانی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے غربت اور ان کے تفاوت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر کے ضروری مواقع فراہم کرنا ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ يواین اوڈي سي بین الاقوامی برادری میں بدعنوانی کے خلاف بیداری لانے کے لئے کانفرنس کرنے اور عالمی بدعنوانی مخالف ایجنڈا کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS