اتر پردیش حکومت:اناو متاثرہ کے اہل خانہ کو سکیوریٹی فراہم  

0

اناو متاثرہ کے اہل خانہ کے لئے اتر پردیش حکومت کا اہم اعلان۔ لکھنؤ کمشنر مکیش مشرم نے ایک پریس کانفرینس کے دوران کہا ہم نے متاثرہ کی بہن کو 24 گھنٹے کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اور متاثرہ کے اہل خانہ کو بھی سیکیورٹی دی جائے گی۔ متاثرہ کے بھائی کے مطالبہ کرنے پر اس کو اپنے دفاع کے لئے اسلحہ ایکٹ کے تحت اسلحہ رکھنے کا لائسنس بھی فراہم کریں گے۔
ہم متاثرہ بہن کی ملازمت کا بھی بندوبست کریں گے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہم مقتول کے اہل خانہ کو دو مکانات فراہم کریں گے۔ اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS