پاک سرحد میں گھس کر ایران کا زمینی حملہ

0

تہران (ایجنسیاں): ایران اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر رشتوں میں تلخی بڑھ سکتی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ایران نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر ایک بار پھر مبینہ طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بار ایران نے زمینی حملہ کیا ہے اور دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے سرکردہ کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی ایران نے پاکستان کی سرحد میں ہوائی حملہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھی ایران کے خلاف جوابی حملہ کر دیا تھا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ دونوں ممالک کے سیاسی لیڈران نے ایک دوسرے کے خلاف تلخ بیانات دیے تھے۔ تازہ حملہ سے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ ایرانی فوج نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر منصوبہ بند طریقے سے دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے کمانڈر اسماعیل شاہ بخش اور اس کے کئی دیگر ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔

جیش العدل کی تشکیل 2012 میں ہوئی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک سنّی تنظیم ہے جو ایران کے جنوب مشرقی سستان-بلوچستان میں سرگرم ہے۔ اس تنظیم کو ایران کی حکومت دہشت گرد تنظیم مانتی ہے۔ ایران میں ہوئے کئی حملوں میں اس تنظیم کا ہاتھ مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سچن تندولکر نے کشمیر کے معذور کرکٹر عامر حسین لون سے ملاقات کی

گزشتہ سال دسمبر میں سستان-بلوچستان علاقہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا تھا جس میں 11 پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی۔ اس حملے کے پیچھے بھی جیش العدل کا ہاتھ بتایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS