مجھے ایک بیوی چاہئے، رکشہ ڈرائیور نے ہورڈنگ لگاکر دلہن کی تلاش شروع کی

0

بھوپال: موجودہ وقت میں ہم اپنے آس پاس شادیوں کو لے کر کئی طرح کی خبریں سنتے رہتے ہیں۔ اسی سمت میں بھوپال کے اندر ایک رکشہ ڈرائیور نے دلہن تلاش کرنے کیلئے عجیب و غریب طریقہ اپنایا ہے، انہوں نے اپنے رکشہ پر اپنی تمام تفصیلات چسپاں کرکے سڑک پر گھومنے لگا۔

مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شخص نے رکشہ پر ہورڈنگ لگاکر دلہن کی تلاش شروع کردی ہے۔ ہورڈنگ پر اس شخص نے ذاتی تفصیلات جیسے قد، تاریخ پیدائش، اور دیگر تفصیلات تحریر کی ہیں۔

29 سالہ دیپندرا راٹھور کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتا ہے لیکن ’معاشرے میں خواتین کی کمی‘ کی وجہ سے ایک بہترین ساتھی نہیں ڈھونڈ سکتا۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ مذہب اور ذات پات کا فرق اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا اور کوئی بھی عورت ان کے پاس شادی کی پیشکش لے کر آسکتی ہے۔

دیپندرا راٹھور نے دلہن تلاش کرنے کے لیے ایک میرج گروپ میں بھی شمولیت اختیار کی تھی لیکن انھیں اپنے شہر سے شادی کے لیے کوئی عورت نہیں ملی۔ بعدازاں انھوں نے اپنی تفصیلات کو ہورڈنگ پر لگانے کا فیصلہ کیا۔ دیپندر نے کہا کہ وہ اپنے شہر سے باہر کی خاتون سے شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

ہورڈنگ میں 29 سالہ شخص کے بارے میں تفصیلات ظاہر کی گئی تھیں جن میں اس کا قد، تاریخ اور پیدائش کا وقت، بلڈ گروپ، تعلیمی قابلیت وغیرہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اقلیتی کمیشن کی ٹیم ہلدوانی پہنچی، فسادات کا لیا جائزہ

دیپندر کے والدین بھی اپنے بیٹے کے اس طریقہ کار کی حمایت کرتے ہیں۔ راٹھور نے کہا کہ میرے والدین پوجا میں مصروف رہتے ہیں، اس لیے ان کے پاس میرے لیے لڑکی تلاش کرنے کا وقت نہیں ہے۔ مجھے یہ خود ہی کرنا پڑے گا۔

راٹھور رکشہ چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی ان کا شریک سفر بنے گا، وہ اسے ہمیشہ خوش رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS