جموں وکشمیر کے دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

0

سری نگر (یو این آئی): جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے یونین ٹریٹری کے دس اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے منگل کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہ مولہ اور بانڈی پورہ میں درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آسکتے ہیں۔

ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ڈوڈہ ، کشتواڑہ ، پونچھ ، رام بن ، کپواڑہ اور گاندربل میں انتہائی خطرناک درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے AAP کے کلدیپ کمار کو چنڈی گڑھ کا میئر قرار دیا ، انیل مسیح قصوروار

حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS