چنئی کے ایک انجینئر کی ناسا نے تعریف کی ہے کہ وہ بھارت کے مشن ، چندرائن 2 کے وکرم لینڈر کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
چنئی کے 33 سالہ شانموگا سبرامنیم کو وکرم لینڈر کا ملبہ ملا ہے جس کی سائنسدان تلاش کررہے تھے، اور انھیں اس مقام تک پہنچنے میں مدد کی جہاں وہ گر کر تباہ ہوا تھا۔
امریکی خلائی ایجنسی نے آج یہ اعلان کرتے ہوئے ،تصاویر جاری کی ہیں، جس میں خلائی چہاز کو( 6ستمبر کو ہندوستان میں، اور امریکہ میں7ستمبر کو دیکھا گیا تھا۔
ناسا نے اپنے بیان میں کہا ملبہ سب سے پہلے شانموگا نے دیکھا۔ جو حادثے کی جگہ کے شمال مغرب میں تقریباً 750 میٹر پر تھا۔
ناسا نے بتایا کہ اس نے سائٹ کی ایک تصویر 26 ستمبر کو (لیکن 17 ستمبر کو لیا گیا) جاری کی ، جس میں لوگوں کو لینڈر کے آثار تلاش کرنے کے لئے حادثے سے قبل
اسی علاقے کی تصاویر سے اس کا موازنہ کرنے کی دعوت دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ سبرامنیم پہلے شخص ہیں جو مثبت شناخت کے ساتھ آئے۔
مکینیکل انجینئر کا کہنا ہے کہ خود لینڈر تلاش نہ کرنے کے اس اعلان سے ان کے اندر دلچسپی پیدا ہوئی۔
واضح رہے کہ 6ستمبر کو چندرائیان 2 مشن کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔