نئی دہلی (یو این آئی): عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ جو ایکسائز پالیسی کیس میں جیل میں ہیں، آج راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف نہیں لے سکے۔
قومی دارالحکومت دہلی سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے سنجے سنگھ نے حلف لینے کے لیے عدالت سے خصوصی اجازت لی تھی اور وہ پیر کو یعنی آج ایوان بالا کی رکنیت کا حلف اٹھانے والے تھے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ فی الحال مسٹر سنگھ کا معاملہ ایوان کی استحقاق کمیٹی کے پاس ہے، اس لیے وہ حلف نہیں لے سکتے۔
مزید پڑھیں: صدر کے خطبے پر بحث: اپوزیشن نے مہنگائی، بے روزگاری، منی پور جیسے مسائل اٹھائے
مسٹر سنگھ گزشتہ ماہ ہی دہلی سے دوسری بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں ایک مدت پوری کی ہے۔ وہ ایکسائز پالیسی کیس میں گزشتہ سال اکتوبر سے جیل میں ہیں۔