ڈاکٹر ریڈی کی عصمت ریزی اور قتل پر راجیہ سبھا میں بحث

0

نئی دہلی:پرینکا ریڈی عصمت ریزی اور قتل کے بعد پورے ملک میں ناراضگی کا ماحول ہے۔ سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا سے رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ زانیوں کو عوام کے حوالے کر دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک دن پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ وہاں پیش آیا تھا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اس کے لیے علاقائی پولیس افسران سے جواب کیوں نہیں طلب کیا جارہا ہے۔
جیا بچن نے کہاکہ اس قسم کے درندوں کو عوام کے حوالے ہی کردینا چاہئے اور وہی سزا دیں۔ غور طلب ہے کہ حیدر آباد میں عصمت ریزی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں بحث جاری ہے۔ دیگر لیڈران نے بھی جلد اقدامات اٹھائے جانے کی بات کہی ہے۔ پارلیمنٹ میں دہلی میں ہوئے نربھیا عصمت ریزی معاملے کے تناظر میں بھی بات کی گئی اور کہا گیا کہ ابتک کسی کو پھانسی نہیں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS