شیو سینا متحدہ حکومت نے ایوان میں حمایت حاصل کی

0

نئی دہلی: مہاراشٹر اسمبلی میں کانگریس این سی پی اور شیوسینا متحدہ حکومت نے وزیراعلیٰ ادھے ٹھاکرے کی قیادت میں حمایت حاصل کرلی ہے۔
شیو سینا اتحاد کو اکثریت ثابت کرنے کے لیے 145 ووٹ چاہئے تھا جبکہ اتحاد کو 169 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بی جے پی نے ان تمام مراحل پر سوالات اٹھائے تھے۔
اسمبلی میں دویندر فڑنویس نے کہاتھا کہ حلف غلط طریقے سے لیا گیا ہے۔ اس کے بعد پروٹیم اسپیکر کو تبدیل نہیں کرنا چاہئے تھا۔ پہلے اسپیکر کا انتخاب ہوتا اس کے بعد اکثریت ثابت کی جاتی۔
اس کے بعد اسمبلی اجلاس کا آغاز وندے ماترم کے ساتھ ہونا چاہئے تھا۔ کیوں کہ یہ یہاں کی روایت رہی ہے۔ لیکن یہ سب کچھ نہیں ہوا۔ دویندر فڑنویس کے ان اعتراضات کو پروٹیم اسپیکر نے مسترد کردیا ہے۔ جس کے بعد بی جے پی نے اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS