پرگیہ سنگھ: میں مہاتما گاندھی کابہت احترام کرتی ہوں

0

ایوان میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان دینے کے بعد لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈران کی طرف سے جمکرہنگامہ آرائی ہوئی۔ 
لوک سبھا میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا پارلیمنٹ میں میرے بیانات کو مسخ کیا جارہا ہے۔
میں مہاتما گاندھی کابہت احترام کرتی ہوں۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مزید کہا ایوان کے ممبر نے مجھے دہشت گرد کہا۔ یہ میری عزت پر حملہ ہوا ہے۔اس معاملے میں مجھ پرعدالت میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
اس کے ساتھ ہی لوک سبھا میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا اگر میں نے اپنے بیان سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS