سپریم کورٹ نے چدمبرم کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ کیا

0

ئی دہلی: سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر آج بروز جمعرات اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہرشی کیش رائے کی بنچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پیش سالسٹر جنرل تشار کمار مہتا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفو ظ رکھ لیا۔
عدالت نے ای ڈی سے اب تک کی جانچ رپورٹ مہر بند لفافے میں طلب کی ہے۔ ای ڈی نے چدمبرم کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہو ئے دعوی کیا کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی معاملے کے اہم گواہوں کو متاثر کررہے ہیں۔ مہتا نے کہا کہ اقتصادی جرائم سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں کیوں کہ وہ نہ صرف ملک کی معیشت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ انتظامیہ میں لوگوں کے یقین کو بھی ٹھیس پہونچاتے ہیں۔
چدمبرم کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منوسنگھوی نے کل دن بھر بحث کی تھی۔ اسکے بعد مہتا نے آج دلائل مکمل کئے۔ چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے 15 نومبر کو ضمانت عرضی مسترد کئے جانے کے خلاف عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
کپل سبل نے اپنی دلیل میں کہا تھا کہ ریمانڈ عرضی میں ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ چدمبرم گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ جب کہ وہ تو ای ڈی کی حراست میں تھے۔ سابق مرکزی وزیر چدمبرم کی اس لئے ضمانت منظور نہیں کی گئی جیسے وہ رنگا بلا ہوں۔ انہوں نے کہا تھا”کیا ای ڈی افسران یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ای ڈی کے دفتر میں جہاں فون بھی دستیاب نہیں ہے وہاں سے میں گواہوں کو متاثر کررہا تھا۔“

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS