نئی دہلی:مغربی بنگال اسمبلی ضمنی انتخاب کے نتائج آچکے ہیں۔ تینوں سیٹوں پر برسر اقتدار جماعت ٹی ایم سی نے قبضہ کرلیا ہے۔ ان میں دو سیٹیں ایسی ہیں جن پر گزشتہ 20 برسوں سے ٹی ایم سی جیت حاصل
نہیں کرپا رہی تھی۔
تینوں سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی اپنے تکبر کا نتیجہ جھیل رہی ہے۔ بی جے پی کو عوام نے ٹھکرا دیا ہے۔ ٹی ایم سی نے کھڑک پور صدر اور
کلیا گنج سیٹ پر بہت دنوں بعد جیت حاصل کی ہے۔
کلیا گنج سیٹ پر ٹی ایم سی کے پتن دیو نے جیت حاصل کی ہے، انہوں نے بی جے پی کے کمل چندر سرکار کو شکست دی ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو تین سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوئے تھے۔ اور آج نتیجہ
آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS