غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے: سعودی سفیر

0

ڈیووس: اقوام متحدہ میں سعودی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ ڈیووس میں ہونے والے ورلڈک اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے واضح کیا کہ سعودی عرب غزہ میں سیز فائرتک تسلیم کرنے کی ڈیل پر بات نہیں کرے گا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت سب سے اہم چیز اس حقیقت کو دیکھنا ہےکہ سعودی عرب نے اب تک تعلقات کی بحالی کو اپنی پالیسی کا مرکز نہیں بنایا ہے بلکہ اس نے امن و استحکام کو اپنی پالیسی میں سب سے اہم رکھا ہے۔

ریما بنت بندر کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت یہ واضح کرچکی ہےکہ جب تک تشدد اور مسلسل قتل عام چلتا رہے گاہم اگلے کسی اور معاملے پر بات نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرچکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور مراکش بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: میزائل حملے: عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

اس حوالے سے گزشتہ سال دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دنے کے ساتھ ہم معاہدے کے قریب آرہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ریاض کے لیے فلسطین کا معاملہ بہت اہم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS