لوک سبھا کے مدنظر اکھلیش یادو اور جینت چودھری کے درمیان ہوا سمجھوتا: ذرائع

0
لوک سبھا کے مدنظر اکھلیش یادو اور جینت چودھری کے درمیان ہوا سمجھوتا: ذرائع
لوک سبھا کے مدنظر اکھلیش یادو اور جینت چودھری کے درمیان ہوا سمجھوتا: ذرائع

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سبھی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو اپنے کر عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ایسے میں ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے درمیان کئی روز سے سیٹوں کو لے کر ہو رہے سمجھوتہ بالاخر آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آر ایل ڈی آئندہ لوک سبھا میں 7 سے 8 سیٹوں پر اتحاد کے ساتھ اتنخابات لڑے گی۔

جانکاری کے مطابق، مغربی یوپی میں زیادہ تر سیٹوں پر آر ایل ڈی کے ساتھ سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ ایس پی آر ایل ڈی کے ذرائع کے حوالے سے بڑی خبر یہ ہے کہ سماج وادی صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی صدر جینت چودھری کے درمیان بات چیت کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آج سے کل تک اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بلقیس بانو کے مجرموں کی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج، 21 جنوری کو جانا ہوگا جیل

وہیں سماج وادی پارٹی نے ابھی تک کانگریس کے ساتھ سیٹوں کو فائنل نہیں کیا ہے۔ ایس پی  اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی حتمی تقسیم ابھی نہیں ہوئی ہے۔ جس کے بارے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے جلد ہی دونوں کے درمیان سیٹوں کو لے کر فیصلہ ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS