البا نیہ میں 6.4شدت كا زلزلہ، 20 افراد ہلاک،600سے زائد زخمی

    0

    البا نیہ میں شدید زلزلے میں  زبردست جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔جس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20ہوگئی ہے۔۔ میڈیا کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور لوگ ملبہ تلے دب گئے ہیں۔ 
     زلزلہ میں اب تک 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک شخص زلزلہ کے خوف سے اونچی عمارت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
    البانیہ کی وزارت دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلہ میں ابتدائی طور پر600 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    زلزلہ گشتہ روز آیا جس نے دارالحکومت کے 34 کلو میٹر کے شمال مغربی علاقے کو متاثر کیا ہے۔
    جبکہ زلزلہ سربیا کے شہر سمیت پورے خطہ میں 700 کلو میٹر تک محسوس کیا گیا۔ ملبہ تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکار اور آرمی کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ زلزلے میں 20 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور42افراد کو ملبہ سے نکالا جا چكا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS