بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

0

نئی دہلی: موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم انڈیا 17.3 اوور میں ہی جیت گئی۔ ہندوستان کے لیے شیوم دوبے نے 40 گیندوں پر 5 چوکوں اور 02 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ جیتیش شرما نے 31 رنز بنائے۔ اس دوران مجیب نے افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔ محمد نبی نے ٹیم کی جانب سے 42 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ لیکن نبی کی یہ اننگز ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ کپتان روہت شرما اننگز کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے۔ روہت شرما اوپننگ پارٹنر گِل کے ساتھ مناسب تال میل برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے شبمن گل نے تلک ورما کے ساتھ 28 رنز کی شراکت قائم کی۔ لیکن گیل بھی کریز پر زیادہ وقت نہ گزار سکے اور چوتھے اوور میں مجیب الرحمان کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے تلک ورما اور شیوم دوبے نے 44 رنز (29 گیندوں) کی شراکت قائم کی، جو 9ویں اوور میں تلک کی وکٹ کے ساتھ ختم ہوئی۔ تلک ورما نے 22 گیندوں میں 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ اس دوران نبی نے 27 گیندوں کا سامنا کیا اور 42 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ عظمت اللہ نے 22 گیندوں کا سامنا کیا اور 29 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر میں شامی کو صدر جمہوریہ نے ارجن ایوارڈ سے نوازا

اس دوران بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے شاندار بولنگ کی اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز دیے۔ مکیش کمار نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شیوم دوبے کو بھی کامیابی ملی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS