مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے دوران بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے۔این سی پی کی قانون ساز کونسل کے قائد جینت پاٹل نے ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 51 ایم ایل اے پارٹی کے ساتھ ہیں اور انہوں نے راج بھون پہنچ کر پارٹی ایم ایل اے کی فہرست راجبھون میں سونپ دی ہے۔ جینت پاٹل نے یہ بھی کہا کہ اس فہرست میں اجیت پوار کا نام بھی شامل ہے! اگرچہ اس پر ان کے دستخط نہیں ہیں۔اجیت پوار سے ملاقات کریں گے اور وہ انہیں این سی پی میں واپس آنے پر راضی کریں گے۔
ین سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا، ’آج شام تک ہماری پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی واپس آ جائیں گے، فڑنویس صاحب ایوان میں اکثریت ثابت نہیں کرسکیں گے، ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا استعفیٰ پیش کر دیں۔‘انہوں نے مزید کہا ، ’اجیت پوار نے غلطی کی ہے۔ گزشتہ روز سے انہیں سمجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے اب تک کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ بہتر ہوگا اگر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوجائے۔
ادھر، اجیت پوار خیمہ کے تقریباً تمام این سی پی ارکان اسمبلی کے شرد پوار خیمہ میں واپس لوٹ آنے کی وجہ سے بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، جو کہ این سی پی کے ممبروں کی طاقت پر اکثریت ثابت کرنے کا خواب دیکھ رہی تھی۔ بی جے پی کے رہنما آشیش شیلر نے کہا، ’ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، لیکن گورنر نے ہمیں 30 نومبر تک کا وقت دیا ہے، ہم 170 ایم ایل اے یا اس سے زیادہ کے ساتھ اکثریت ثابت کریں گے۔‘
آشیش شیلر نے مزید کہا، وہ (شیو سینا) کہتے ہیں کہ حلف برداری رات کے اندھیرے میں ہوئی تھی! جبکہ ہم تو ایسے لوگ ہیں جو صبح کے وقت ’شاکھا‘ (آر ایس ایس) میں جاتے ہیں اور جو ہمارے عقیدے کے مطابق ہیں ’رام پرہر‘ (رام کا وقت) ہوتا ہے، جو لوگ رام کو بھول گئے وہ 'رام پہر' کی اہمیت کو کیسے سمجھیں گے؟‘
این سی پی کے ساتھ ہیں 51 ایم ایل اے:پاٹل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS