حسینہ – ممتا نے تاریخی گلابی گیند ٹسٹ کا کیا افتتاح

0

 بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایڈن گارڈن میدان پر دونوں ممالک کے درمیان گلابی گیند سے کھیلے جانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کا روایتی گھنٹہ بجا کر افتتاح کیا۔مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں اس تاریخی کرکٹ میچ کا افتتاح کرنے کے لیے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پہنچی تھیں ۔

جہاں ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا ۔گلابی گیند سے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے دن رات ٹیسٹ میچ میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر، کپل دیو، سچن تندولکر اور بہت سے دوسرے اہم کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ فوج کے پیراشوٹر میدان کے اوپر سے پرواز بھر کر اس تاریخی میچ کے گواہ بنے ۔پیراٹروپرز نے دونوں ممالک کے کپتانوں کو ٹاس سے پہلے گلابی گیند بھی سونپی۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ ہے ، جس میں ہندوستانی ٹیم 1-0 سے برتری حاصل کر چکی ہے

ہندستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلی بار گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیل رہی ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو مقبول بنانے کے مقصد سے اس فارمیٹ کو سال 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ ایڈیلیڈ اوول میں نومبر 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا گلابی گیند مقابلہ کھیلا گیا تھا، اس کے بعد سے اب تک کل 11 ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS