ریل کا کرایہ بڑھا، پلیٹ فارم ٹکٹ مہنگا: راہل

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): کانگریس لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکزی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل پر مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کر کے انہوں نے ریلوے کرایہ اور ایل پی جی کی قیمتوں کولے کر آڑے ہاتھوں لیا۔

راہل نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے ہر طبقے کا کرایہ بڑھا دیا ہے۔ بزرگوں کو کرایہ میں دی جانے والی رعایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں دنیا کی آبادی میں 75 ملین کا اضافہ

انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ کیا عوام کی محنت سے کمائی جانے والی یہ رقم ’سیلفی اسٹینڈ‘بنانے کیلئے ہے؟ ہندوستان کے لوگ کیا چاہتے ہیں؟ سستے گیس سلنڈر اور قابل رسائی ریل سفر؟ یا شہنشاہ کے مجسمے کے ساتھ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS