مراٹھا ریزرویشن پر حکومت مثبت: مہاجن

0

جالنا (یو این آئی): مہاراشٹر کے سینئر وزیر گریش مہاجن نے جمعہ کو کہا کہ مراٹھا برادری کیلئے ریزرویشن کے مسئلہ پر شندے حکومت کا موقف مثبت ہے اور وہ اسے اس طریقے سے نافذ کرے گی، جس سے مستقل حل کو یقینی بنایا جائے اور اس کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قانون میں بھی ٹھیک ہو۔ ریاستی دیہی ترقی اور پنچایت راج اور سیاحت کے وزیر مہاجن نے احتجاج کرنے والے ریزرویشن کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ریزرویشن دینے کیلئے مثبت ہے۔ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ متعلقہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ جسٹس (ریٹائرڈ) سندیپ شندے کی سربراہی والی کمیٹی کے ذریعے مراٹھا کنبی ریکارڈوں کا سراغ لگانے کا کام مسلسل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کا کنبی ریکارڈ مل گیا ہے ان کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے ہیں اور اگر کوئی خامی ہے تو اسے بھی درست کیا جائے گا۔

اس لیے مراٹھا مظاہرین کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ریاستی حکومت کے ایک وفد نے جمعرات کی رات ضلع کے انتروالی سرتی میں مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جارنگے پاٹل سے ملاقات کی اور انہیں اس مسئلہ پر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفد میں وزیر صنعت ادے سامنت اور ای جی ایس کے وزیر سندیپن بھمرے کے علاوہ پولیس اور انتظامی افسران بھی شامل تھے۔مسٹر مہاجن نے کہا کہ مظاہرین کو حکومت کے کام کاج پر بھروسہ ہونا چاہئے۔

 مزید پڑھیں: ملک میں اظہار رائے کی آزادی ختم ہو رہی ہے اور نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں: راہل گاندھی

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے حال ہی میں ناگپور میں ختم ہوئے اسمبلی اجلاس میں کہا تھا کہ مراٹھا برادری کو ریزرویشن دیتے ہوئے دیگر برادریوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS