اے ایس آئی نے گیان واپی مسجد سروے کی رپورٹ عدالت میں پیش کیا

0

وارانسی (یواین آئی): آرکائیو لوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے پیر کو وارانسی ضلع عدالت میں گیان واپی مسجد احاطے کی اپنی سائنٹفک سروے رپورٹ پیش کر دی ہے۔

ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے بتایا کہ اے ایس آئی کے افسر اور اس کے وکیل امت مشرا شریواستو ضلع جج اجے کرشنا وشویش کی عدالت میں پیش ہوئے اور ایک سیل بند لفافے میں سائنٹفک سروے کی رپورٹ سونپی۔ عدالت نے رپورٹ قبول کر لی اور سماعت کی اگلی تاریخ 21 دسمبر طے کی ہے۔

یادو نے کہا کہ ضلع جج کے سامنے ہندو فریق نے سپریم کورٹ میں گذشتہ سال 10 اگست کے تحریری فیصلے کو پیش کیا جس میں کہیں بھی سیل بند لفافے میں رپورٹ سونپنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔ اس لئے رپورٹ کی ایک کاپی ہندو فریق کی وکیل کو دی جائے حالانکہ سروے رپورٹ کو پبلک کرنے پر مسلم فریق نے اعتراض کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 11 دسمبر کو اے ایس آئی کے وکیل نے رپورٹ جمع کرنے کے لئے ایک ہفتے کا اضافہ وقت مانگا تھا۔ اس کے پیچھے دلیل دی تھی کہ سپرنٹنڈنٹ اویناش موہنتی کے علیل ہونے کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ ضلع عدالت نے تب ایک ہفتے کی مزید مدت بڑھا دی تھی اور 18 دسمبر تک رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرمائی اجلاس کے 11 ویں روز قریب 100 اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائی

گذشتہ 21 جولائی کو وارانسی ضلع عدالت نے گیان واپی مسجد احاطے کے سائنٹفک سروے کی ہدایت دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS