جموں میں آل پارٹی میٹنگ،ا سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ

0
All party meeting in Jammu demand for restoration of statehood
All party meeting in Jammu demand for restoration of statehood

جموں (یو این آئی): جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران مرکزی سرکار پر زور دیا گیا کہ جلد از جلد ریاستی درجے کو بحال کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں پیر کے روز شیو سینا کی جانب سے آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں نیشنل پنتھرس پارٹی، ڈوگرہ سنگھٹن پارٹی اور سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات نے شرکت کی۔

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران جموں صوبے کو نظر انداز کرنے کا معاملہ چھایا رہا۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ سرکار نے جموں صوبے کو پوری طرح سے پس پشت ڈال دیا ہے جس وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
شیو سینا لیڈر نے بتایا کہ جموں کی سیاسی پارٹیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران مرکزی سرکار پر زور دیا گیا کہ اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کے ساتھ ساتھ جلد ازجلد چناو کرائے جائے۔

مزید پڑھیں: سرمائی اجلاس کے 11 ویں روز قریب 100 اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائی

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف اب سڑکوں پر آنا ناگزیر بنتا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS