جے این یو کے باہر دفعہ144، جے این یو کے باہر طلباء کا احتجاج شروع

0

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں انتظامیہ کے ذریعہ دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ دفعہ 144جے این یو کے باہر لگائی گئی ہے۔ کیوں کہ اسٹوڈنٹ یونین کے ذریعہ سنسد تک آج احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔فی الحال جے این یو کے باہر طلباء کا احتجاج شروع ہوچکا ہے۔
احتجاج کئی اہم مسائل کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ جس میں جے این یو ہاسٹل کی فیس بڑھایا جانا اور نظام تعلیم کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل شامل ہیں۔
ان باتوں کے مد نظر اسٹوڈنت یونین نے سنسد مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جے این یو کے باہر دفعہ 144لگا دی ہے۔
جے این یو کے باہر دہلی پولیس کے ذریعہ پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ جس میں لکھا ہے کہ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
جنوبی مغرب ضلع کے ڈی سی پی کی ہدایت کے بعد دفعہ 144نافذ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جے این یو میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS