بنارس ہندو یونیورسٹی سے آر ایس ایس کا پرچم ہٹائے جانے کا معاملہ موضوع بحث بن چکا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آر ایس ایس پر سخت طنز کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مالویہ جی کے انگنے میں میں شاکھا کا کیا کام؟ سارے قانون توڑنا آر ایس ایس کا کام۔
واضح رہے کہ بی ایچ یو کی ڈپٹی چیف پراکٹر کے خلاف آر ایس ایس کا پرچم اتروانے کی وجہ سے معاملہ درج ہوا تھا۔اس کے بعد انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مظاہرے پر بیٹھے طلباء نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔اس لیے میں نے استعفیٰ دے دیا۔کیوں کہ یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS