چیف جسٹس رنجن گوگوئی کا الوداعیہ

0

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو سپریم کورٹ کے احاطے میں الوداعیہ  دیا گیا۔آج رنجن گوگوئی کے کام کا آخری دن ہے۔اس خاص موقع پر ایک عظیم تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سی جے آئی رنجن گوگوئی17 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ان کے بود جسٹس شرد اروند بوبڑے 18 نومبر کو ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
 رنجن گوگوئی کا چیف جسٹس کی حیثیت سے ساڑھے 13 ماہ کا عرصہ رہا۔ اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 47 فیصلے دیئے ہیں۔جن میں کچھ تاریخی فیصلے بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ایڈوکیٹ جتیندر موہن شرما کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہوتے ہوئے رنجن گوگوئی نے بہت سے اہم مقدمات کی سماعت کی اور فیصلے دیئے۔ ان میں اہودھیا تنازعہ معا ملہ،چیف جسٹس کے دفتر کو آر ٹی آئی کے دائرہ کار میں لانے کا معاملہ، رافیل ڈیل،سبریمالا مندر پر پابندی لگانے کا مع ملہ اور سرکاری اشتہارات میں لیڈران کی تصاویر شائع کرنے جیسے معاملات پر فیصلہ سنانے کے لئے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ایودھیا کیس میں فیصلہ کافی پرانا اور انتہائی پیچیدہ تھا لیکن رنجن گوگوئی نے اس کیس کو نہایت عمدہ طریقے سے مکمل کیا۔چیف جسٹس کی حیثیت سے رنجن گوگوئی کی سب سے بڑی کامیابی ایودھیا کیس کا فیصلہ رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ اوپیندر مشرا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کا اہمیت کا حامل ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS