دہلی میں پی ایم او کی آب و ہوا سب سے صاف و شفاف

0

دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی نے عوام الناس کی زندگی دشوار کردی ہے۔ اے کیو آئی میں مستقل اضافہ جاری ہے۔دہلی کے ایسے متعدد علاقے ہیں جہاں اے کیو آئی کی سطح700سو سے زیادہ درج کی گئی ہے۔جب کہ آج 15نومبر دوارکا کا اے کیو آئی 900سے اوپر پہنچ چکا ہے۔
فضائی آلودگی کے مد نظر حکومت دہلی کے ذریعہ جہاں اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔وہیں عوام کے ذریعہ بھی احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں۔ دہلی میں ماسک اور ایئر پیوری فائیر کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے لوگ گھروں میں اور دفاتر میں بھی ماسک کا استعمال کررہے ہیں۔
اس فہرست میں سرکاری،نیم سرکاری،غیر سرکاری اور پی ایم او دفتر بھی شامل ہے۔
خبر کے مطابق پی ایم او اور6دیگر سرکاری دفاتر کے لیے 140ایئر پیوری فائیر خریدے گئے ہیں۔جس کے لیے مرکزی حکومت نے2014سے2017کے درمیان تقریباً 36 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ان تدابیر کی بنیاد پر پی ایم او کی آب و ہوا سب سے صاف بتائی جارہی ہے۔
جب کہ شہر میں آڈ ایون نافذ کیا گیا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔آڈ ایون حکومت دہلی نے 4نومبر تا 15نومبر یعنی آج تک کے لیے نافذ کیا تھا، اب دیکھنا ہے کہ کیا اس مدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS