شکیب الحسن پر 2 سال کی پابندی کیوں ؟

0

 بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر بدعنوانی کی رپورٹ نہ دینے پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ شکیب الحسن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو تسلیم کرلیا ہے۔ اعتراف جرم کی وجہ سے آئی سی سی نے ایک سال کی سزا معطل کردی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شکیب الحسن نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تین قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات قبول کیے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن تین مواقع پرمیچ فکسرز کی جانب سے پیشکش یا رابطے کیے جس کے بارے میں انہوں نے آئی سی سی کو مطلع نہیں کیا تھا۔ ایک سال کی معطلی سزا کے دوران اطمینان بخش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ 29 اکتوبر 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS