لندن (یواین آئی): برطانوی میری ٹائم Red Seaگروپ نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے برطانوی بحری جہاز کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ میری ٹائم گروپ نے یہ اطلاع اتوار کے روز دی ہے۔
بغیر نام کے جہاز پر راکٹ سے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ یمن کے مغربی ساحل سے 35 سمندری میل کے فاصلے پر جنوب کی طرف سفر کر رہا تھا۔ برطانیہ میں قائم کمپنی نے مزید کہا کہ متاثرہ جہاز راکٹ حملے سے متعلق پریشان کن کال جاری کر رہا تھا۔ جس کے جواب میں جہاز کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: حماس کی مسلم ممالک سے غزہ کی پٹی میں وفود بھیجنے کی اپیل
یہ واقعات اس وقت سے سامنے آرہے ہیں جب ایک اسرائیلی جہاز کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے گروپ نے قبضہ میں لیا تھا۔