انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک

0
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک

جکارتہ (یو این آئی): انڈونیشیا کے سماترا جزیرے پر ماراپی آتش فشاں کے پھٹنے سے تقریباً 11 کوہ پیماؤں کی موت ہوگئی اور کچھ دیگر لاپتہ ہیں۔ ایک مقامی ریسکیو افسر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

پڈانگ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے شنہوا کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 49 کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا۔ وہ سب بچ گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے کچھ گھر لوٹ گئے۔ دوسرے مرحلے میں ہمیں 14 افراد ملے، تین زندہ بچ گئے اور 11 دیگر کی موت ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہ پیما اس وقت ایک فعال آتش فشاں کی زد میں آئے جب وہ مغربی انڈونیشیا میں پہاڑ کے دامن میں جا رہے تھے۔ حکام نے کل 75 ریکارڈ شدہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے 100 کے قریب افراد کو تعینات کیا ہے۔ ماؤنٹ ماراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد ایک تین ہزار میٹر راکھ کا کالم پھیل رہا ہے،

مزید پڑھیں: حماس کی مسلم ممالک سے غزہ کی پٹی میں وفود بھیجنے کی اپیل

جو آس پاس کے علاقے میں آتش فشاں کی راکھ اور چٹانیں پھیلا رہا ہے۔ حکام نے لوگوں کو مرکزی گڈھے کے تین کلومیٹر کے دائرے میں خطرے والے علاقے میں جانے سے روک دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS