یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی جہاز کو فلمی انداز میں قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں سوار اہلکار بحیرہ احمر میں چلتے جہاز پر لینڈ کرتے ہیں اور جہاز کے عملے کو قابو میں لے لیتے ہیں۔
The Yemeni Houthi Army published footage of the operation against the Israeli ship.
Palestinian Flag on the Israeli ship.#Yemen #TelAviv #Hezbollah #اليمن pic.twitter.com/8vilqFOyjC
— Globe Eye News (@GlobeEyeNews) November 20, 2023
بتایا جارہا ہے کہ جہاز کو یمنی ساحل کی جانب لے جایا گیا ہے جہاں اب یہ جہاز لنگر انداز کردیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان جنرل یحییٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہر جہاز کو یمنی میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیا
دوسری طرف، اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہاز قبضے میں لینے کا وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعتراف کر لیا اور اس پر مزید بات کرنے سے گریز کیا ہے، بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔