6 روز سے سرنگ میں پھنسے ہیں چالیس مزدور، انتظامیہ کی تمام کوششیں اب تک ناکام

0

اتراکھنڈ: اترکاشی کے سلکیارا ٹنل میں پھنسے 40 مزدور چھ دن گزرنے کے بعد بھی باہر نہیں نکل سکے ہیں۔ حکومت اور ٹنل انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی پوری کوششیں ناکام ہیں۔ جس کی وجہ سے ان مزدوروں نے اپنی دیوالی سرنگ کے اندر ہی گزاری اور جمعہ سے شروع ہونے والے چھٹھ تہوار بھی انہیں سرنگ کے اندر ہی گزارنے ہوں گے۔

گزشتہ اتوار دیوالی کے دن، زیر تعمیر سلکیارا ٹنل میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ رات کی شفٹ میں ٹنل کے اندر جانے والے مزدوروں کو ڈھائی گھنٹے بعد باہر آنا تھا لیکن اس سے قبل ساڑھے پانچ بجے زبردست مٹی کا تودہ گر گیا اور وہاں کام کرنے والے 40 مزدور اندر پھنس گئے۔

ریسکیو آپریشن اسی دن سے کیا جا رہا ہے لیکن راحت اور بچاؤ آپریشن سے وابستہ این ایچ آئی ڈی سی اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار اس بارے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں کہ مزدور کب باہر آئیں گے۔

 معلوم ہوکہ سرنگ میں پھنسے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق جھارکھنڈ، اتر پردیش اور بہار سے ہے۔ جو چھٹھ کا تہوار دیوالی سے زیادہ شان و شوکت سے مناتے ہیں۔ دیوالی پر باہر نہیں آ سکے تھے، اس لیے توقع کی جا رہی تھی کہ چھٹھ تہوار سے قبل ریسکیو مکمل کر کے مزدوروں کو باہر نکال لیا جائے گا، لیکن چھٹھ کا تہوار جمعے سے شروع ہو گیا ہے اور ابھی تک مزدور اندر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ کے نینی تال میں دردناک سڑک حادثہ، موقع پر نو افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سیکٹر میں 75 فیصد ہریانوی شہری کو ملازمت والے قانون کو ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا

ٹنل بنانے والی کمپنی سے وابستہ ہیمنت نائک، کنور بہادر، جگن ناتھ اور آدتیہ کا کہنا ہے کہ جب ان کے ساتھی اندر ہی پھنس گئے ہیں تو پھر چھٹھ کا تہوار کیسے منایا جا سکتا ہے۔ اس نے خدا سے اپنے تمام ساتھیوں کے جلد از جلد نکلنے کی دعا کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS