دہلی پولیس اور وکلاء کے درمیان ہوئے تصادم پر اب سیاست تیز ہوچکی ہے۔ کانگریس،بی جے پی اور دہلی میں برسراقتدار حکومت ایک دوسروں پر طنز کس رہی ہیں۔
لیکن معاملے کی سنگین نوعیت پر کوئی غور نہیں کررہا ہے۔دہلی میں وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
اس ضمن میں نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ جب عدالت کے احاطے میں کچھ غنڈے قسم کے وکیلوں نے مجھ پر اور میڈیا پر حملہ کیا تھا تو پولیس اہلکار تماشائی بنے ہوئے تھے۔
لیکن اس دن مجھے بچایا بھی کچھ پولیس والوں نے ہی تھا۔انہوں نے دیگر ٹویٹ میں کہاہے کہ اس لیے قانونی نظم ونسق کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے ورنہ کسی کا بھی نمبر آسکتا ہے۔
اس طریقے سے کنہیا کمار نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ پولیس اہلکاروں کی حمایت کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS