بابری مسجد تنازعہ کے حوالے سے جمعیت العلماء کے صدرارشد مدنی نے بیان دیا ہے۔انہوں نےملک میں امن وامان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا جوبھی فیصلہ آئے،عوام کو چاہئے کہ فیصلے کو قبول کرتے ہوئے عدالت کے تقدس کو برقرار رکھیں۔
مولانی مدنی نے کہاکہ کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ شواہد کی بنیاد پر ہوگا،لہذا اسے مذہبی اعتقاد کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔
مولانا ارشد مدنی نے ان خیالات کا اظہار دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ پریس میں کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS