وکیل نے خودکشی کی دھمکی دی

0

تیس ہزار کورٹ کے احاطے میں وکلاء اور پولیس اہلکاروں کی جھڑپ نے سنگین رخ اختیار کرلیا ہے۔ اور مستقل عدالتوں کے باہر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کام کاج کافی متاثر ہورہا ہے۔

آج بھی دہلی کی ضلعی عدالت ساکیت اور روہنی کے باہر وکلاء نے زبردست احتجاج کیا ہے۔
اتنا ہی نہیں ایک وکیل روہنی کورٹ خودکشی کرنے کے لیے پہنچ گیا۔جہاں وکیل روہنی کورٹ کی چھت پر پہنچ گیا۔اور خودکشی کرنے کی دھمکی دی۔

دوسری جانب پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں بھی وکلاء نے احتجاج کیا ہے اور قصور وار پولیس اہلکار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS