مفتی منظور احمد مظاہری کی وفات پر جمعة علماءہند کا اظہار رنج وغم

0

    جمعیةءعلماءہند کے صدرمولانا قاری محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی نے دارالعلوم دیوبند کے رکن شوری اور قاضی شہر کانپور حضرت مولانا مفتی منظور احمد مظاہری کے سانحہ ارتحال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
 انھوں نے کہا کہ مولانامرحوم کی وفات خصوصاً طبقہ علماءکے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ،وہ علم و فضل زہد و تقوی اور اعلی اخلاق کے حامل تھے ، انھوں نے درس و تدریس ، وعظ کے ذریعہ ہزاروں طالبان حق و تشنگان علوم اسلام کی تربیت کی ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS