دہلی بی جے پی نے تیس ہزاری تنازعہ کی مذمت کی

0

تیس ہزار کورٹ احاطے میں پولیس اور وکلاء کے درمیان ہوئی جھڑپ نے طول پکڑلیا ہے۔ اس پورے معاملے پرسیاسی پارٹیوں کا بھی رد عمل آنے لگا ہے۔
دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے تیس ہزاری تنازعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس معاملے کی جانچ ہو اور قصور واروں کو سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ دہلی میں پارکنگ کی وجہ سےکہاسنی اکثر ہوتی رہتی ہےلیکن عدالت کے احاطے میں اس قسم کا واقعہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔پولیس کو چائیے کہ صبروتحمل کا مظاہرہ کرے،کیوں کہ حالات پر قابو پانا ان کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS