تیونس کی ٹینس اسٹار اُنس جابر نے ڈبلیو ٖٹی اے فائنل کی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُنس نے بدھ کو چیک کھلاڑی مارکٹا ونڈروسووا سے ومبلڈن فائنل میں شکست کا بدلہ لیتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیزن کے اختتامی چیمپیئن شپ میں اپنی جیت کے بعد کورٹ میں بات کرتے ہوئے اُنس جابر جذباتی ہو گئیں اور اپنے آنسو نہ روک پائیں۔
ٹینس سٹار انس جبیر فلسطینی بچوں کو یاد کرکے رونےلگیں
جیت سےزیادہ خوش نہیں۔ ہر روز فلسطینی بچوں کو مرتے دیکھنا بہت مشکل ہے۔ یہ دل دہلا دینےوالا ہے۔ انعامی رقم کا ایک حصہ فلسطین کو عطیہ کررہی ہوں۔ یہ کوئی سیاسی پیغام نہیں، انسانیت ہے۔ انس جبیر کی ڈبلیو ٹی اے فائنل جیتنے کےبعد گفتگو pic.twitter.com/9cDSs3iOZV— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) November 2, 2023
گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی واحد عرب خاتون نے کہا: ’میں اس جیت سے بہت خوش ہوں لیکن میں کچھ عرصے سے افسردہ ہوں۔‘
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے نم آنکھوں سے انہوں نے کہا کہ ’دنیا کے موجودہ حالات پر میں ناخوش ہوں۔‘
مزید پڑھیں: ہر روز اسرائیل بمباری میں 370 فلسطینی شہید اور 858 زخمی ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہر روز مرتے ہوئے دیکھنا بہت مشکل ہے۔
ان کے بقول: ’یہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس لیے میں نے اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘